ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلوروائیر پورٹ اور منگلورو ریلوے اسٹیشن کے درمیان راست سرکاری بسوں کا انتظام : منی پال کے لئے بھی سہولت

منگلوروائیر پورٹ اور منگلورو ریلوے اسٹیشن کے درمیان راست سرکاری بسوں کا انتظام : منی پال کے لئے بھی سہولت

Tue, 01 Nov 2022 21:04:04    S.O. News Service

منگلورو:یکم نومبر(ایس اؤ نیوز)منگلورو کے ایس آرٹی سی کی جانب سے منگلورو ریلوے اسٹیشن سے ائیر پورٹ کےلئے راست چلنے الی بسوں کا یکم نومبر کو اجراء کیاگیا ۔ رکن اسمبلی ویدویاس کامت نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر بس اسٹارٹ کی تو رکن پارلیمان نلین کمارکٹیل نے ہری جھنڈی دکھائی ۔

عارضی طورپر بس کا ٹائم ٹیبل تیار کیاگیا ہے جس میں منی پال سے بھی بسیں چلیں گی۔  منگلورو ریلوے اسٹیشن سے صبح میں 30-06بجے، 45-08،10-11،دوپہر 3بجے ، شام 15-05اور 30-07بجے ائیرپورٹ کے لئےتو ائیر پورٹ سے صبح 40-07بجے ،  10بجے ، 20-12، شام 05-04، 25-06، رات 45-08کو منگلورو ریلوے اسٹیشن کےلئے بسیں نکلیں گی۔ متعلقہ بسیں جیوتی سرکل، لال باغ، کنتی کان اور کاوؤر سے ہوتے ہوئے جائیں گی۔ فی مسافر 100روپئے کا ٹکٹ ہوگا۔

منی پال سے بھی منگلورو ائیرپورٹ کے لئے سرکاری بسوں کا انتظام کیاگیا ہے۔ منی پال سے صبح 15-07، 45-08 اور شام 15-05کو ائیر پورٹ کےلئے اور  ائیر پورٹ سے منی پال کے لئےصبح 45-10، 30-12 دوپہر اور رات 15-09کو بسوں کا انتظام رہے گا۔ یہاں فی مسافر ٹکٹ 300روپئے کا ہوگا۔ اسی طرح ایک دوسرا روٹ بھی مسافروں کی سہولت کےلئے بنایاگیا ہے منگلورو بس اسٹانڈ سے منی پال کے لئے صبح 7بجے بس نکلے گی تو دوپہر 15-01کو منی پال سے منگلورو بس اسٹانڈ کے لئے نکلے گی۔ یہاں فکس 150روپئے فی مسافر ٹکٹ ہوگا۔ اس موقع پر  رکن اسمبلی پرتاپ سنہا نایک اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: